ڈیرہ اسماعیل خان کے بس اڈے کو اڑانے کی کوشش ناکام

Police

Police

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) پولیس نے بس اڈے کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے وہاں نصب بارودی مواد کوناکارہ بنادیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی بھاری نفری ڈیرہ بنوں بس اڈے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچ گئی، پولیس نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کوطلب کرلیا، جس کے ماہر اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم میں ڈھائی کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، اگر دہشت گرد اپنی مذموم کوشش میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ موقعے پر موجود افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔