ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلے پانی میں ڈوب کر دس مزدور جاں بحق ہو گئے۔ پندرہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تحصیل پروآ کے علاقے میرن میں آٹھ سالہ بچی مقامی فیکٹری سے خارج ہونے والے زہریلے پانی میں گر گئی جسے نکالنے کی کوشش میں گندم کی کٹائی کرنے والے دس مزدور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ پندرہ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔