تین ماہ سے تنخواہوں سے عدم ادائیگی کیخلاف ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے ملازمین کا احتجاج

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) تین ماہ سے تنخواہوں سے عدم ادائیگی کیخلاف ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے ملازمین کااحتجاج ‘تالہ بندی ونعرے بازی’مہنگائی کے اس دورمیںغریب ملازمین کوفوری طورپرتنخواہوںکی ادائیگی کی جائے۔شرکائ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم سیکرٹریٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاس فور’جونیئروسینئرکلرکس اورآفس اسسٹنٹ ودیگرملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوںکی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیا۔

سیکرٹریٹ کواحتجاجاًتالے لگادیئے ۔اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ضلع ناظم سیکرٹریٹ کے 53 ملازمین تین ماہ سے تنخواہوںکی ادائیگی سے محروم چلے آرہے ہیں۔گھروںمیںفاقے ہیں۔جب نیاضلعی نظام لایاگیاتواسکے تحت 25ملازمین کوضلع ناظم سیکرٹریٹ میںتعینات کیاجاناتھالیکن ابھی تک ان ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ نہیںکی گئی اورنہ ہی ان غریب ملازمین کوتنخواہیںمل سکی ہیں۔یہ سارامعاملہ سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے لٹکاہواہے۔ضلعی حکومت اورڈپٹی کمشنرڈیرہ فوری طورپراسکانوٹس لیںاورتنخواہوںکی ادائیگی کرائیں۔