ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے پولیس اہلکارکے 2 بھائی جاں بحق، ایک زخمی

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) روڑہ میں مسلح افرادنے پولیس اہلکار کے آبائی گھر پر حملے کر کے اہلکار کے 2 بھائیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ روڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر پولیس اہلکار کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے اہلکار کے 2 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔