ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے باہر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔
اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بم حملے میں ایک نیم سرکاری ادارے کا سیکیورٹی گارڈ خرم عباس جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔