ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 28/9/2016

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) کوٹ ظفر بالادستی میں غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ،کلاچی پولیس نے ملزم کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ کوٹ ظفر بالادستی میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں نصیب اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ کوٹ بالادستی نے نماز کیلئے جانے والے وسیم خان اور شوکت ولد شیریں خان نامی بھائیوں میں سے شوکت کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔اسی طرح ملزم نے اپنی بھابھی لائقہ بی بی زوجہ انعام خان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔کلاچی پولیس نے مقتول شوکت کے بھائی وسیم کی رپورٹ پر ملزم نصیب خان ولد حبیب اللہ کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تحصیل میونپسل آفیسر پہاڑپور عتیق الرحمن نے دفتر ٹائم کے دوران کارسرکار میں مداخلت کرنے اور دھمکیاں دینے پر دوافراد کے خلاف تھانہ پہاڑ پور میں مقدمہ درج کرادیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر پہاڑ پور عتیق الرحمن نے تھانہ پہاڑ پور میں 506/186ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ دفتر ی اوقات کے دوران نعمت اللہ نیازی ولد شیر محمد سکنہ منگلا بورنگ اور فہد نواز ولد نواز سکنہ پہاڑ پور آئے اور کار سرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔پولیس نے ٹی ایم او پہاڑ پور کی روپوٹ پر مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ڈیرہ میں گیس کی فراہمی کا ترقیاتی کام تعطل کا شکار ،سرکاری فنڈز کو کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہ سمجھا جائے۔بنوں روڈ ، درابن روڈ ، ملتان روڈ و دیگر کئی علاقے منفی مفاد پرستانہ سیاست کے باعث کام سے محروم ، تفصیلات کے مطابق تاجر و سماجی کارکن ،سہیل اعظمی نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کی جانب سے گرین میرج ہال میں گیس کی فراہمی کے مذکورہ منصوبوں پر جلد کام کے اعلان کے باوجود کوئی کام شروع نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہا جے یو آئی کے ایک اہم عہدیدار نے مجھے پہلے چھوٹی عید بعدازاں بڑی عید کے بعد کام کا وعدہ کیا لیکن معلوم ایسا ہوتا ہے کہ 86کروڑ کے سرکاری فنڈز کو ذاتی سمجھ کر آئندہ آنے والے الیکشن تک لے جانے کا پروگرام ہے ۔ گیس کے ترقیاتی کام کے بہانے لوگوں سے ووٹ مانگے جائیں گے ۔سہیل احمد اعظمی نے کہا کہ یہ فنڈعوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہوتے ہیں انہیں اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے پہلے جے یو آئی کے بڑوں کی سرپرستی کے باعث واپڈا ڈیرہ کا محکمہ کرپشن کی انتہائی گہرائی تک پہنچ چکا ہے عوام لوڈشڈنگ جرمانوں ، بھتہ خوری سے بیزار ہے ۔ اب محکمہ گیس جو گذشتہ ساڑھے تین سال تک ڈیرہ کی عوام کیلئے عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث تقریباًترقیاتی کام سے محروم تھا اب فنڈز آنے پر اسے غیر ضروری طول دیا جارہا ہے ۔سہیل اعظمی نے متنبہ کیا کہ اگر مذکورہ علاقوں میں چند دنوں میں گیس کی مین پائپ لائن بچھانے اور بعدازاں گلیوں محلوں ، کالونیوں کو کنکشن دینے کا کام شروع نہ ہوا تو جے یو آئی کے خلاف متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیساتھ ملکر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی ڈی سی سے ملاقات ،ڈبل سواری پر سے پابندی ہٹانے اور بلدیہ ،مال ،صحت فوڈ کی اصلاح احوال کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ سے سرکٹ ہائوس ڈیرہ میں مرکزی تاجران کے ایک وفد نے صدر راجہ اختر علی کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں سہیل اعظمی ،محمد رمضان ،محمد جمیل ،صلاح الدین ، فرخ خان ،کریم نواز ،محمدخالد ، امان اللہ ، محمد جاوید ،محمد حنیف ، راجہ فہد موجو دتھے ۔ملاقات میں ڈی سی ڈیرہ کو تاجران نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے عوام کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ سہیل اعظمی نے محکمہ مال ، صحت ،بلدیہ میں جاری بے قاعدگیوں اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ محکمہ فوڈ اور اے سی ڈیرہ کی جانب سے جوس کے ایک تاجر پر صفائی نہ ہونے پر 15ہزار جرمانے کی سزا کی مذمت کی انہوں نے بتایا کہ اتنے بڑے جرمانے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔تاجر ان کے وفد کو ڈی سی ڈیرہ نے یقین دلایا کہ وہ تاجروں اور عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے تاجر نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مارکیٹوں میں اپنی مدد آپکے تحت ڈسٹ بینزنصبکریں ۔ پانی، مال ، صحت کے سلسلے میں ڈی سی ڈیرہ معتصم باللہ شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ تمام تر اقدامات عوام کے بہتر مفاد کیلئے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ وہ محرم الحرام میں بھی ڈیرہ میں امن کے قیام کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ سردار ملک اقبال خان ایسر کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کے سلسلے میں پارٹی کا ضلعی صدر نامزد کیا جائے ۔ امریت کے دور میں انہوں نے پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں جسکو نظر انداز کرنا زیادتی ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل پروآ پی پی پی کے جنرل سیکرٹری مرزا خان بلوچ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ سردار ملک اقبال خان ایسر کو ضلعی صدر نامزد کرکے جیالوں کے دل جیتے جائے ۔ جن کے صدر بننے سے ڈیرہ اسماعیل خان منی لاڑکانہ بن جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) محکمہ فشریز کے اے ڈی کی طرف سے ٹھیکیداروں کے خلاف اٹھائے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹھیکیداروں کا احتجاج و عدالت جانے کا اعلان ، موصوف ایک ماہ میں صرف چار دن دفتر اور بقایا دن اپنے علاقے ملاکنڈگذرتے ہیں۔ دفتری نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے روئیے اور اقدامات کی وجہ سے دفتر ی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔ موصوف نے ٹھیکیداروں کو شکار سے روک کر ان کا سامان بقایاجات کے بہانے بغیر رسید دئیے اٹھالیا ہے ۔ جبکہ ٹھیکیداروں کا موقف ہے کہ ہم نے محکمہ کو ٹھیکے کی مد میں اسی فیصد رقم جمع کرائی ہوئی ہے بقایا رقم بھی جمع کروا دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی محکمہ فشریز کی اس غیر قانونی حرکت کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ وہ شکار نہیں کھیل رہے ۔ اے ڈی کو ایک انسپکٹرغلط استمعال کررہا ہے ۔ انسپکٹرعرصہ دراز سے دفترمیں ڈیوٹی پر ہے ۔ جس کے خلاف کئی بار شکایات ہوچکی ہیں۔عوامی و تجارتی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ فشریز کے سیکرٹری و ڈائریکٹر سے اس بارے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) مشن موڑ پرایک نوسر باز نوٹ کھلے کروانے کے بہانے ایک سے 60ہزار چھین کر فرار،روکنے پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ،مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں مشن موڑ پر ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا اور خیراد کی دکان پر موجود فضل مالک محسود ولد لاہور خان سکنہ لدھا سے ایک ہزار روپے کا نوٹ کھلا کرنے کو کہا اس دوران جونہی فضل مالک نے جیب سے نوٹ نکالے تو اس نوسرباز نے اس سے 60ہزار روپے چھین کر موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ اس دوران فضل مالک نے اس کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ موٹرسائیکل چھوڑ کر فرارہوگیا ۔ کینٹ پولیس نے فضل مالک کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف 382Appcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈیرہ اور ٹانک نے کلاس نجم کے امتحان کے حوالے سے ڈیرہ بورڈ کی ورکشاپ کے سفارشات کو یکسر مسترد کر دیا۔ ڈیرہ بورڈ کی طرف سے ڈگری کالج نمبر 1میں ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ جس میں ضلع بھر سے پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل صاحبان کو مدعو کیاگیا ۔تمام پرنسپل صاحبان نے (Question Paper)واپس کر دیا ہے اور کلاس 5th ے امتحانات کو امسال دسمبر 2016میں منعقد کرانے کو غیر دانشمند انہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ ورکشاپ کے بعد پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان اورٹانک کا مشترکہ اجلاس مقامی سکول میں ہوا جس کی صدارت طارق الفت صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ڈیرہ اور شبیر شاہ پین ٹانک نے کی اجلاس میں ڈیرہ بورڈ کے غیر دانشمندانہ اور عجلت میں کیا گیا فیصلہ جس میں کلاس 5thکے امتحانات کو دسمبر2016میں لینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا کو تحفظات لگا کر یکسر مسترد کر دیا۔اور کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ وہ آئندہ نجی سکولو ں کو پہلے سرکاری نصاب پڑھانے کا پابند کرے بعد میں اسی سے امتحان لے جس پر نجی شعبہ کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کلاس پنجم کے امتحان کا پیٹرن بالکل مختلف ہے بورڈ انتظامیہ کو کم از کم ایک سال پہلے بتانا چاہیے تھا تاکہ بر وقت انتظامات کیے جاتے ، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی کتابیں مختلف ہیں،بورڈ انتظامیہ 9th اور 10thکے امتحانات کو زیادہ شفاف بنائے اوربورڈ کی اس کاوش کو صوبائی ایسو سی یشن نے بھی مسترد کر دیا اور یہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں لازمی نہیں،نجی تعلیمی اداروں نے ٹیچرز کو روزگار دیکر حکومت کا ہاتھ بٹایا ہے اور عوام کا اعتماد ان پر بڑھ رہا ہے ،سرکاری تعلیمی سیکٹر کو تباہ کر نے کے بعد اب پرائیویٹ سیکٹر کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا یا جا رہاہے،اجلاس میں ڈیرہ اور ٹانک کے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے شر کت کی،جسمیں طارق الفت صدر (ڈیرہ)، شبیر شاہ صدر (ٹانک) ،زاہد جنرل سیکرٹری (ٹانک) ،یوسف خٹک جنرل سیکرٹری ڈیرہ ، فرید خان سابقہ صدر ڈیرہ (پیما) ،صالح محمد نائب صدر (ڈیرہ) ،وسیم خان سیکرٹری فنانس (ڈیرہ) ،نادر خان سیکرٹری اطلاعات (ڈیرہ) و دیگر نے شرکت کی۔