ڈیرہ اسماعیل خان : 2 مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلاواقعہ تھانا یارک کی حدود میں پیش آیا۔ مقتولین شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ علاقہ یارک کے قریب گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

مرنےوالوں میں پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسرا واقعہ ملنگی ٹاون فیز 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گُھس کر فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔