ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔
فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پنجالا کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کانسٹبل سلیمان آبائی گاؤں رحمانی سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کٹہ خیل کے مقام پر ان کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔
گولیاں لگنے سے کانسٹیبل سلیمان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔