ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 17/3/2016

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) ایس ایچ اوکینٹ محمد عدنان نے درابن چونگی اور بند دریائے سندھ پر منشیات کیخلاف بڑی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور ہیروئن قبضے میں لیکر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا’ مقامی صحافی کے بھائی سے فقیرآباد کے علاقہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل چوبیس گھنٹے کے اندربرآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا’دوران تفتیش ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی متعددوارداتوںکااعتراف کرلیا۔عوامی حلقوںکاایس ایچ اوکینٹ کوخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عبدالغفورآفریدی کی ہدایت پرڈی پی اولیفٹیننٹ کمانڈر(ر)یاسرآفریدی کی نگرانی میںکینٹ پولیس نے ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان کی قیادت میںدرابن چونگی پرکارروائی کے دوران نورجمال شاہ مروت ولدگل جمال شاہ سکنہ شیخ یوسف سے دوران تلاشی ہزاروںروپے مالیت کی دوکلواعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی۔دوسری کارروائی میںبنددریائے سندھ پرعجب گل ولدرمضان سکنہ انڈس کالونی سے نوسوگرام ہیروئن برآمدکرلی۔پولیس نے دونوںملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔اسی طرح مقامی صحافی واخبارفروش محمدامجدکریم کے بھائی محمدآصف کریم سے فقیرآبادکے علاقہ سے نامعلوم مسلح ڈکیت نے اسکانیایاماہاموٹرسائیکل2006چھین لیاجوآصف کریم نے دوگھنٹے قبل نیالیاتھا۔ایس ایچ اوکینٹ نے چوبیس گھنٹے کے اندرتیزکارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل کوبرآمدکرکے ڈکیت کوگرفتارکرلیاہے۔دوران تفتیش ذرائع کے مطابق ڈکیت نے متعددموٹرسائیکل چوری کی وارداتوںکااعتراف کیاہے۔عوامی حلقوںنے ہیروئن’چرس اورموٹرسائیکل برآمدگی سمیت ڈکیت کی گرفتاری پرایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان اورپولیس کوخراج تحسین پیش کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی) ڈیرہ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری خیبرپختونخواہ میںاعلیٰ کارکردگی اورریکارڈلاکھوںروپے سرکاری خزانہ میں جمع کرانے پر پہلے نمبرپرآگئی’چیف انجینئرخیبرپختونخواہ سیف الرحمن نے اے آراومحمدخلیل نورکوپشاورمیںخصوصی سرٹیفیکیٹ سے نوازدیا’تفصیلات کے مطابق چیف انجینئرخیبرپختونخواہ سی ڈی اوسیف الرحمن نے اے آراومحمدخلیل نورکوپشاورطلب کیا اورانکی اورڈیرہ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سٹاف کی کارکردگی کوسراہااورانہیںخصوصی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔سپرنٹنڈنگ انجینئرغلام نبی سلطان کی ہدایت پرڈیرہ اسماعیل خان میںجاری ترقیاتی کاموںپربلاتفریق ٹیسٹوںکے عمل کویقینی بنایاگیا۔اے آراومحمدخلیل نورنے ایک سال کے دوران لاکھوںروپے بذریعہ چالان فیس سرکاری خزانے میںجمع کرائے۔محمدخلیل نوراورانکے سٹاف لیبارٹری اسسٹنٹ سیدعمارشاہ’لیبارٹری اٹنڈنٹ وسیم عباس اوراعجازاحمدنے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ ٹانک’پہاڑپور’پروآاورکلاچی میںبھی سرکاری ونیم سرکاری ترقیاتی کاموںکے ٹیسٹ مکمل کئے اورمزیدترقیاتی کاموںکی نگرانی سختی سے جاری ہے۔عوامی سماجی وسیاسی حلقوںنے اے آراومحمدخلیل نورکی کارکردگی کوسراہاہے اورچیف انجینئرسی ڈی اوسیف الرحمن اورایس ای غلام نبی سلطان کوخراج تحسین پیش کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کی ترقی کے وژن پرعمل پیراہے اورعوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے’تحریک انصاف خوددھاندلی کی پیداوارہے اوردھاندلی کاشورمچاتی ہے’عمران خان بڑھکیںمارنابندکردیںاوراپنی پارٹی کے گرتے ہوئے گراف کواونچاکرنیکی کوشش نہ کریں’آئندہ انتخابات میںبھی پورے ملک میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان میںکیا۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔عام آدمی کی بہتری اورترقی کیلئے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کوشاںہے اوراسی حوالے سے ملک میںبڑے بڑے میگاپراجیکٹس شروع کئے گئے ہیںتاکہ عام آدمی کاگراف بلندہوسکے۔چاروںصوبوںمیںبرابری کی بنیادپر ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف وفاقی حکومت کے میگاپراجیکٹس سے خوفزدہ ہوچکی ہے مگرمیاںمحمدنوازشریف نے تہیہ کررکھاہے کہ ملک کوقرضوںسے نجات دلائینگے اوراپنے پائوںپرکھڑاکرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)محکمہ واپڈا پیسکو کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، مولانا برادران سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا پیسکو کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ، ناجائز جرمانوں،اوور بلنگ اور واپڈا کے ظلم وستم کیخلاف سماجی و سیاسی شخصیت ابراہیم لاہوری نے 23مارچ کو ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے جس میں مولانا برادران سمیت ضلع ڈیرہ کے منتخب عوامی نمائندوں سیاسی و مذہبی شخصیات ،وکلاء تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور صحافی برادری کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ ابراہیم لاہوے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا پیسکو ڈیرہ آفس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے واپڈا افسران اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ناجائز لوڈشیڈنگ اور غلط جرمانوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایم این اے ڈیرہ ،ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندوں نے واپڈا کی زیادتیوں کیخلاف خاموشی اختیار کررکھی ہے مولانا برادران صرف واپڈا کے نیاروں کے افتتاح کیلئے کردار ادا کرنے کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں جبکہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے ہیں عملی طور پر کوئی کردار ادا کیا جارہا ہے بلدیاتی نظام میں کامیاب ہونے والوں کو بھی عوام کی کوئی فکر نہیں ہر دور میں سیاسی پنڈت عوام کو جھوٹے دعوئوں کی بھینٹ چڑھاتے آئے ہیں واپڈا کی زیادتیوں کیخلاف خاموشی اختیار کرنے والے حکمران چلو بھر پانی میں ڈوب مریں ان سیاسی حکمرانوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں جو اپنے اور اپنے علاقے کی نمائندگی کا حق ادا نہ کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ممتاز قانون دان محمد اصغر خان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ڈسٹر بار ڈیرہ کے الیکشن میں صدارت کی نشست کے امیدوار اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا انکا کہنا ہے کہ اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ نے اپنے دور میں وکلاء کو جو توقیر بخشی ہے اسکی مثال نہیں ملتی ڈیرہ بار کے وکلاء کو چاہیے کہ وہ وکلاء برادری کی ترجمانی کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کریں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریںووٹ ایک امانت ہے اس ایک ووٹ کے ذریعے ہم نمائندے منتخب کریںگے اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ کی خدمات روز روشنکی طرفح عیاں ہیں انشاء اللہ وہ صدارت کی نشست پر ہیٹرک مکمل کرینگے اور ہم انہیں کامیاب کرانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیںگے۔