ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 22/5/2016

Pakistan Press

Pakistan Press

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف متحدہ جعفریہ کونسل کے زیر اہتمام حیدری چوک کے قریب سرکلر روڈ پر بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری ،ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہیگا سید اسد علی زیدی ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل ،مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ کی اظہار یکجہتی کیلئے شرکت ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام حیدری چوک کے قریب سرکلر روڈ پر ایک بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جو تیسرے روز بھی جاری رہا بھوک ہڑتالی کیمپ میں بڑی تعداد میں متاثرہ خاندانوں نے شرکت کی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد نے اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی اس موقع پر سید اسد علی زیدی ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز قبل اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انتظامیہ ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے ٹارگٹ کلرز کی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے وفاقی صوبائی حکومتوں کو ہمارے مسائل سے کوئی غرض نہیں وہ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں احتجاج ہمارا حق ہے ظلم کیخلاف اور مظلوم کے حق میں ہمارا احتجاج ہے ہر ظلم کیخلاف ہیں ہم دیگر مسالک کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کو فل فور بند کرایا جائے اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتاری کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

SP Office

SP Office

ڈیرہ اسما عیل خان(سیدتوقیرزیدی)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئر مین ، ایم پی اے محمود خان بیٹنی نے کہاہے کہ علاقائی ترقی میں صحافت کا کردار بنیادی اہمیت کاحامل ہے، صحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں کوذہن میں رکھ کر معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردارا داکرنا چاہیئے ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پریس فائونڈیشن کی جانب سے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے سینئر تربیت کار قاضی محمدآصف، پی پی ایف کے صوبائی کوآرڈینیٹر نوید اکرم عباسی اور پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری محمد فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا، ضلع کونسل ٹانک کے ممبر اسفند یار کنڈی، اسرائیل خان اور دیگر معززین بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیئے تربیتی نشستوں کا اہتمام انتہائی خو شآئند ہے یہ سلسلہ جاری بھی رہنا چاہیئے اور جنوبی اضلاع کے دیگر صحافیوں کو بھی اس حوالے سے مواقع میسر کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے گذشتہ روز ہونے والے دورہ ڈیرہ اسما عیل خان میں ہونے والے اعلانات سے یہ خطہ ترقی کرے گا اور اس پر وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحما ن کا کردار انتہائی قابل داد ہے، انہوں نے کہا کہ ٹانک کے جٹاتر، کنڈیان، گومل اور دگر علاقہ جات کے لیئے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، متعدد منصوبوں کے لیئے فنڈز بھی فراہم کئے جا رہے ہیں جلد ہی ڈیرہ اسما عیل خان کی طرح ضلع ٹانک میں بھی عوامی فلاحی منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صحافی علاقائی مسائل کی مثبت انداز سے نشاندہی کریں ان مسائل کے حل کے لیئے ہم کردار ادا کریں گے اور مثبت تنقید کا خیر مقدم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ غیر زمہ دارانہ صحافت سے عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے الجھتے ہیں اور عوامی تکالیف میں اضافہ ہوتا ہے صحافی کوشش کریں کہ کسی کی دل آزاری او تذلیل کے بجائے مثبت انداز سے عوامی مسائل اجاگر کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اور صحافت کا بنیادی حق بھی ادا ہو، اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکریٹری محمد فضل الرحمان نے تربیتی سیشن کے انعقاد پر پی پی ایف کے اعلیٰ حکام، صوبائی کوآرڈینیٹر نوید اکرم عباسی، تربیت کار قاضی آصف کا شکریہ ادا کیا جو شدید گرمی میں ڈیرہ اسما عیل خان آئے اور صحافیوں کو تربیت فراہم کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Syed Asad Ali Zaidi

Syed Asad Ali Zaidi

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پہاڑ پور پولیس نے بگوانی اور سیدووالی میں کاروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،سٹی پولیس نے شہر کے محلہ لغاری والا پر بغیر مہر گوشت فروخت کرنے والے دو قصابوں کو گرفتار کرلیا ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی پر دو موٹرسائیکل سواروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔چودھوان پولیس نے اسلحہ کیس کے اشتہاری کو دھرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے بگوانی شمالی میں عمران کے گھر سے 9mm پستول اور 5 کارتوس برآمد کرلیئے جبکہ سیدووالی میں قمر زمان کے گھر سے ایک پستول 30 بور اور 5 کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سٹی پولیس محلہ نے لغاری والا میں بغیر ڈاکٹر کی مہر کے گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں اسلم ولد حنیف اور خرم شہزاد ولد اسلم سکنائے مجاہد نگر کو گرفتار کرلیا ۔کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی پر عادل محمد سکنہ بنوں اور عنایت سکنہ رکنو کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے چودھوان پولیس نے اسلحہ کیس کے اشتہاری ملزم علاؤ الدین بلوچ سکنہ بھنڈ کو گرفتار کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی طرف سے مالک کی اجازت کے بغیر مزارع کی طرف سے فصل اٹھانے پر لگائی جانیوالی پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس نے چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فصل کو مالک کی اجازت کے بغیر اٹھوائی پر دفعہ 144 کی پابندی کی خلاف ورزی پر تھانہ پروآ میں علاقہ گرمانی کے امان اللہ بلوچ ولد عطاء محمد نے رپورٹ کروائی ہے کہ میرے مزارعوں عبداللہ سمیت 6 افراد نے علاقہ بھڑکی میں میری اجازت کے بغیر ادائیگی حقوق مالکان سالم گندم اٹھا کر لے گئے ہیں پولیس نے ملزمان کیخلاف 188PPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کی ذاتی دلچسپی سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ملازمین اور عوام کو نماز کی سہولت کیلئے نئی مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا۔ملازمین اور اہل علاقہ کا ڈی پی او کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ لیفٹینینٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی کی ہدایت پر ڈی پی او آفس کے ملازمین کی سہولت کیلئے دفتر میں خوبصورت مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے شروع کردیا گیا ہے۔مسجد کی تعمیر سے ملازمین اور لوگوں کو نماز کی ادائیگی کیلئے دفتر میں ہی سہولت مل جائیگی۔مسجد کی تعمیر میں ڈی پی او یاسر آفریدی بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد مسجد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔ملازمین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او آفس میں مسجد کی تعمیر میں ڈی پی او یاسر آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نیشنل بنک آف پاکستان سرکلر روڈ برانچ کے ڈیلی ویجز چیک کلیئرنس انچارج عبدا لصبور میانخیل اور منیجر آپریشن محمد زبیر کا صارفین سے ہتک آمیز رویہ، چیک کیش کرنے کی بجائے منہ پر ماردینا اور صارفین کو گالیاں دینا معمول بن گیا، ایریا مینجر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک سرکلر روڈ برانچ علیزئی پلازہ میں تعینات چیک کلیئرنس انچارج عبدالصبوراور منیجر آپریشن محمد زبیر کی جانب سے اکائونٹ ہولڈرز کی تضحیک کی جارہی ہے، منیجر فہیم اللہ مروت کے رخصت پر جانے کی وجہ سے مذکورہ آفیسر اور اہلکار بنک کے ناخدا بنے ہوئے ہیں، صارفین کو گالیاں دینا اور چیک منہ پر مارنا معمول بن چکا ہے۔ گزشتہ روز ایک سرکاری چیک کیش کرانے کے سلسلہ میں محمد زبیرنامی شخص کو گالیاں دی گئیں اور دھکے دیکر بنک سے نکال دیا گیا،جسکے چشم دید گواہ دیگر بنک اہلکار ہیں۔ منیجر فہیم اللہ مروت کی عدم موجودگی کی وجہ سے دونوں اہلکاروں کیخلاف تحریری شکایت منیجر کی میز پر موجود ہے۔ ایریا منیجرنیشنل بنک واقعہ کا نوٹس لیں۔ واضح رہے کہ عبدالصبور میانخیل نامی اہلکار ڈیلی ویجز پر واٹر کیرئیر ہے مگر خلاف قانون اس سیٹ پر کام کرہا ہے۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل تعینات ہونیوالے منیجر آپریشن محمدزبیر بھی سیاسی اثرورسوخ کی بنا پر کسی کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔تاہم جب ان ذمہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہوسکا۔