ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) ضلع ناظم ڈیرہ نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے پولیس ریفارمز کے نفاذ سے پولیس سیاسی مداخلت سے نا صرف آزاد ہوئی ہے بلکہ پولیس میں تقرری اور تبادلوں میں بھی شفافیت پیدا ہوئی ہے امن و امان کی صورتحال میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے پولیس اور عوامی نمائندے مل کر علاقے کو پر امن بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلا س کی صدارت کنوئینر سردار اسماعیل بلوچ نے کی اجلاس میں ممبران کی اکثریت شریک تھی اجلاس میں ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی بھی شریک تھے جنہوں نے اجلاس سے امن و امان کے حوالے سے تفصیلاً خطاب کیا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ خان علیزئی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے محرم الحرام کو پر امن انداز میں گزاریں گے ڈی پی اوکو یقین دلاتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت ،ضلعی حکومت،ضلع کونسل،پولیس کے ساتھ مل کر ڈیرہ اسماعیل خان کو پر امن شہر بنائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹینٹ کمانڈر(ر) یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر کام کرینگے حق دار کو حق دلائیں گے قیام امن کیلئے ڈیرہ کے 80پولیس کے جوانان سمیت افسران جام شہادت نوش کیا دہشتگرد دہشتگردانہ کاروائیوں کے زریعے پولیس کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے محکمہ پولیس کو سیاست سے بالاتر اور عوام کو براہ راست جواب دہ کیلئے پولیس آرڈینس2016 کو منظور کرکے نافذ العمل کرایا ہے 2015 کے مقابلے میں 2016 کے دوران ڈیرہ پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس کی صدارت کنوئنیر سردار اسماعیل بلوچ نے کی جبکہ ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی سمیت ضلع کونسل کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ پولیس نے 17 دسمبر 2014سے 14 اگست2016 تک 701 سرچ آپریشنز کیئے اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ 13 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کیا ،6396 سنیپ چیکنگ کی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں2098 سکول ہیں جنکی باقاعدہ سیکورٹی چیک کی جاتی ہے دوران چیکنگ حفاظتی انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر 360 تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیئے گئے عمل درآمد نہ ہونے پر 229 تعلیمی اداروں کے سربراہان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیئے گئے۔تھانہ کینٹ کو دو حصوںمیں تقسیم کرنے کے حوالے سے سی پی او خیبرپختونخواہ کو لیٹر تحریر کیا گیا ہے یو ان ڈی پی کی مدد سے تھانہ کینٹ،پنیالہ اور صدر کو ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کیلئے 18 پوائنٹس پر ناکہ بندیاں لگائی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ 9/11کے واقعات کے بعد دہشتگردی پوری دنیا کیلئے ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے خصوصاً پاکستان میں دہشتگردوں نے پبلک مقامات ،تعلیمی اداروں،ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا بندوق اور بارود کے زور پر اپنی عمل داری قائم کرنا چاہی بے گناہ انسانوں کو قتل اور قیمتی املاک کو تباہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے گرے ہوئے مورال کو بلند کرنا ،حوصلہ اور ہمت پیدا کر نا ،قانون کی حکمرانی قائم کرکے حکومتی رٹ بحال کرنا عوام کا ڈر اور خوف دور کرکے ان میں احساس تحفظ پید اکرنا ہمارے چیلنجز ہیں ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ دشمن سمجھ لے کے ہم اس دیس کے امین ہیں اس چمن کی آبیاری ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون سے کی ہے ہم کبھی بھی اس گلشن کو اجڑنے نہیں دینگے اور ضرورت پڑنے پر اس سے بھی زیادہ قربانیاں دے کر اس وطن کے بیٹے وطن سے محبت کی داستانیں رقم کرینگے۔اس موقع پر انہوں نے ضلع کونسل کے ممبران احمد خان کامرانی ،ملک مشتاق احمد ڈار، ناہید بخاری، محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ،افتخار بارکزئی،ڈاکٹر انور علی،فتح اللہ میانخیل ،لیاقت بلوچ،نسیم اخترسمیت دیگر نے ڈی پی او ڈیرہ کی طرف سے امن وامان پر دی جانیوالی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مختلف تجاویز بھی پیش کیںاس موقع پر ضلع ممبر حنیف پیپا ایڈوکیٹ نے ڈی پی او یاسر آفریدی کو اپنی طرف سے شیلڈ بھی پیش کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) شوہر نے میر باز علاقہ میں فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا جبکہ پشہ پل پرراحت گھی مل کے قریب سوتے ہوئے ڈرائیور ٹرالر سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں میر باز علاقہ میں رحمت اللہ نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سرتاج بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا سرتاج بی بی دو بچوں کی ماں تھی کلاچی پولیس نے اس واقع کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔دوسرے واقع میں جان محمد ولد اول کان سکنہ محلہ سخی سرور قاضی سہون شریف نامی ڈرائیور ٹرالر سے سوتے ہوئے سڑک پر گر گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پہاڑ پور پولیس نے مارجنل بند لاڑ پر کاروائی کے دوران خیمہ زن پوندہ سے دو کلاشنکوفوں سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ،سٹی پولیس نے پانچ لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ ایک شخص کیخلاف درج کرلیا،بندکورائی تھانہ کی حدود میں باسی اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چھ دکانداروں کیخلاف محکمہ فوڈ نے مقدمات درج کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے مارجنل بند لاڑ پر خیمہ زن مرزک پوندہ ولد محمد خان سے دو کلاشنکوفیں اور تیس کارتوس برآمد کرلیئے اور ملز م کو گرفتار کرلیا سٹی پولیس نے پوٹہ کے رہائشی حاجی شیر زمان کی رپورٹ پر آصف بلوچ سکنہ تھویا فاضل کیخلاف پانچ لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ بند کورائی کی حدود میں باسی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر چھ دکانداروں کیخلاف محکمہ فوڈ نے 270PPC کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 7 ستمبر 2016 بروز بدھ کو جامع مسجد خالد بن ولید بستی ترین نزد پولیس لائن میں بعد نماز مغرب فتح مبین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ضلعی عہدیداران کے علاوہ دیگر مہمان علماء کرام و نعت خوان تشریف لارہے ہیں اس سلسلے میں امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قاری محمد طارق نے کانفرنس کو کامیاب کرنے کے حوالے سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔