ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس جرگہ، شہریوں کو بہتر سیکیورٹی کی یقین دھانی

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے کے بعد پو لیس، شہریو ں اور صحافیوں کا جرگہ ہوا، ڈی آئی جی نے پو لیس کی کارکردگی بہتر بنا نے اور شہریوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ پو لیس کی طرف سے گرینڈ جرگہ پولیس گیسٹ ہاوس میں ہوا۔

عمائدین شہر اور صحافیوں نے جرگے میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھائے، ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل پر حملے کے بعد کرفیو اور حفاظتی انتظامات کے باعث تا جربرادری اور عام لوگوں کو درپیش مشکلات سے پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی اعجاز احمد اور ڈی پی او نثار مروت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا اور پولیس کو عوام کا خادم بنایا جائے گا۔