ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اوربارود برآمد کرلیا۔
وانڈاہ موچیانوالہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے خود کش جیکٹایل ایم جی گن کے دوسو رانڈ اور ایک دستی بم بر آمد کر لیا ہے پولیس کے مطابق یہ اسلحہ کسی دہشت گردی کی کاروائی کے لئے یہاں چھپایا گیا تھا۔