ڈی آئی خان (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور پر خود کش حملے کا مقدمہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی میں درج کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور پر خودکش حملے کا مقدمہ صوبائی وزیر قانون کے قریبی ساتھی جہانگیر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ خودکش حملہ آور اور اس کی مدد کرنے والے نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور اور شہریوں کے قتل سمیت سات مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔