ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے گنجان آباد تجارتی مرکز میں واقع بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
دن دیہاڑے بنک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔ چھ ڈاکو دن دیہاڑے بنک میں داخل ہوئے اور لاکھوں کا کیش لوٹ لیا۔ بنک انتظامیہ کے مطابق ڈاکوؤں نے داخل ہوتے ہی پستول کے بٹ مار کر گارڈ کو زخمی کر دیا اور بنک میں موجود تمام عملے کو ایک جگہ اکھٹا کر کے یرغمال بنا لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ناکہ بندی کر کے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔ بنک عملے نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو آپس میں پشتو اور سرائیکی زبان میں گفتگو کر رہے تھے۔