ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) انسانی حقوق کے بارے میں پالیسی کا قیام وقت کا اہم تقاضہ یہ ہے کہ ملک پاکستان میں ہر قسم کی پالیسیوں کا اجراء کیا گیا لیکن آج تک انسانی حقوق کے بارے میں کسی قسم کی پالیسی کا اجراء نہ ہو سکا لیکن وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے پالیسی کی تیاری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشاورت سے اسکا اجراء ممکن بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ہوم سیکرٹری KPKقمر علی، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غلام علی ،ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شفیع اللہ بلوچ و دیگر مقررین نے انسانی حقوق کی پاسداری صوبائی سطح پر منعقدہ تقریب سے کیا۔ ڈپٹی ہوم سیکرٹری قمر علی نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ انسانی رشتوں کو اپنے حقوق ملنے چاہیں اچھا معاشرہ انسانی حقوق کی پاسداری سے ہی پروان چڑھتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومت بھی اچھے معاشرے کے قیام اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے کوشاں ہو وزارتِ انسانی حقوق کی کوششوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ اچھی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون بنایا جائیگا اور اس پر عملدر آمد بھی کرایا جائیگا اسکی آگاہی کیلئے سماجی تنظیمیں بھی اپنا فعال کر دار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غلام علی نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبو ں میں ایسی تقریبات منعقد کر رہی ہے اور ان سے حاصل کردہ تجاویز کو قانونی شکل دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ملکی سطح پر ہر علاقے میں بھی ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے تاکہ پالیسی کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ ایس پی او کے ریجنل ہیڈ شفیع اللہ بلوچ نے کہا کہ نجی تنظیمیں انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اس پروگرام میں جنوبی اضلاع ڈیرہ ، لکی اور کرک کے تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی شفیع اللہ بلوچ نے آخر میں شرکاء کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے تنظیموں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں انسانی حقوق کی پاسداری کی آگاہی کیلئے عوام کو اس روشناس کرائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) بستی کانچکانوالی میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے باپ جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی کانچکانوالی میں تیز بارش کے باعث فضل حسین نامی شخص کے مکان کی دیوار اچانک گرگئی ۔ جس کے باعث فضل حسین اور اس کے بچے دیوار کے نیچے آگئے اہل محلہ نے امدادی سرگرمیاں کرکے فضل حسین اور انکے بچوں کو ملبے سے نکالا فضل حسین ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ اس کے تین بچے زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبعی امداد کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کردیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیر ہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ) سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ فضل نبی خا ن نے کہا ہے کہ عوام کو زیا دہ سے زیا دہ بہبود آبادی کی سہولیات اور آگاہی فراہم کر نا ہمارا فرض بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی تا کہ عوام بہبود آبادی کی سہولیات سے زیا دہ سے زیا دہ مستفید ہو سکے اس سلسلے میں موجودہ صو با ئی حکومت خیبر پختونخواہ میںمختلف علاقوں میں بہبو د آبادی کے فلاحی مراکز قائم کررہی ہے تاکہ دیہی علاقوں کی سطح پربھی عوام مستفید ہو سکیں صو با ئی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہبود سہولیات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ زنانہ ٹیچنگ ہسپتال میں قائم تولیدی مرکز صحت بہبود آبادی اور ASRH ، سینٹر کے دور ہ کے موقع پر کیا اس موقع ڈسٹرکٹ آفیسرعیدالرحمان ، پراجیکٹ کوارڈینیٹر مہوش خا ن کے علا وہ ماہر نفسیات ڈاکٹرزاور سٹاف موجود تھا جبکہ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر مہو ش خان نے سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ فضل نبی خان کو زنانہ ہسپتال میں قائمASRH ،اور RHSCA سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا اس سینٹر سے دس سا ل سے لیکر پچیس سال کی عمرکے افراد میں نفسیاتی امراض کا اعلاج کیا جائیگا جبکہ شا دی سے قبل اور بعد میں پیدا ہونیوالے نفسیاتی الجھوں کا بھی علاج کیا جائیگا فضل نبی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر صحت کے حوالے سے عوام کو سہولیات پہنچا نے کیلئے موجو دہ حکومت نے مختلف پروگرا م بنا ئیں ہیں اورجو کہ اس وقت مختلف علاقوں میں جاری ہیں موجو دہ حکومت عوام کی بہبود میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور عوام کی بہبو د کیلئے کئی منصو بے اس وقت صو بہ میں جا ری ہے موجودہ حکومت عوامی بہبود پر ایک خطیر رقم خر چ کر رہی ہے ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام خود تبدیلی محسود کریگی سیکرٹری بہبود آبادی نے ضلع میں مختلف فلاحی مراکز کا بھی دور ہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب صوبائی صدر پاکستان ورکر فیڈریشن خیبر پختونخواہ محمد ایوب عرف لعل بادشاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گئے ہوئے عبدالمجید بلوچ اور دیگر حجاج کرام نے شرکت کی ۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر محمد ایوب عرف لعل بادشاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں کسانوں اور مزدورں کی جماعت ہے جسنے ہمیشہ غریب عوام کے حقو ق کی جنگ لڑی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے جس کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ ثمر عباس نے گریڈ روڈ پر منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مریالی کے رہائشی منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ ثمر عباس نے پولیس نفری کے ہمرا ہ گریڈ روڈ پر کاروائی کے دوران مریالی کے رہائشی پرویز بلوچ ولد ورنگ زیب سے 1050گرام چرس برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)محلہ گھسانوالہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر سٹی پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،گرہ عبداللہ میں مقدمہ بازی کے تنازعے پر تین افراد نے سولہ سالہ مخالف کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کر ڈالی،سٹی پولیس نے اراضی کی خرید پر دئیے گئے 54لاکھ چالیس ہزار روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ محلہ شپ شاہ کے رہائشی کے خلاف درج کرلیا جبکہ سٹی پولیس نے 23اپریل 2016کے جعلی چیک کیس کے اشتہاری کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ گھسانوالہ میں عامر ولد یوسف کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر سٹی پولیس نے امیر ولد رمضان کے خلاف چار ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔دوسرا واقعہ میں سٹی پولیس نے 23اپریل 2016کے جعلی چیک کیس کے اشتہاری ملزم کلیم اللہ بلوچ سکنہ لنڈا شریف کو گرفتار کرلیا۔ تیسرے واقعہ میں مقدمہ بازی کے تنازعے پر گرہ عبداللہ میں ممریز ،عبدالمنان اور امیر نے سولہ سالہ اپنے مخالف شعیان بلوچ کو ڈارنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی چوتھے واقعہ میں سٹی پولیس نے دلشاد بیگم سکنہ محلہ شپ شاہ کی رپورٹ پر اراضی کی خرید کے سلسلے میں ندیم احمد سکنہ محلہ شپ شاہ کی طرف سے دئیے گئے 54لاکھ چالیس ہزار روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا ۔