ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقے میرن میں 4 بجکر 30 منٹ پر پاک فوج کا مشاق طیارہ شدید بارش اور ژالہ باری کی زد میں آ کر گر گیا۔
طیارہ میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق شدید بارش اور گرج چمک کے دوران زور دار دھماکہ سنا گیا جس کے بعد روشنی پھوٹی اور دھواں کے بادل اٹھے تاہم شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث آگ جلد بجھ گئی اور دھواں بھی ختم ہو گیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔