ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں 17/4/2016

Dera Ismail Khan

Dera Ismail Khan

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) گلوٹی کے علاقہ میں تلخ کلامی کے تنازعے پر دو مسلح ملزمان نے سولہ سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر دو افراد کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں واقع علاقے گلوٹی میں شفیع اللہ ولدولایت خان اورشاہدولدظاہرشاہ سکنائے گلوٹی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے سولہ سالہ محمدآصف ولدعالم سکنہ گلوٹی کوشدیدزخمی کردیا۔جسکوہسپتال لے جایاجارہاتھاکہ اس نے راستے میںدم توڑدیا۔یارک پولیس نے مقتول کے والد عالم کی رپورٹ پر شفیع اللہ اورشاہدکیخلاف 302/34PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)ڈیرہ اسماعیل خان میںناجائزلوڈشیڈنگ اورواپڈاکے ظلم وستم کوپورے ملک کامسئلہ قراردینامناسب نہیںہے۔لطف الرحمن ڈیرہ کی عوام کوواپڈاسے درپیش مسائل سے کنارہ کشی اختیارنہیںکرسکتے۔یہ انکی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر توجہ دیںجوکہ وہ گزشتہ کئی سالوںسے دینے میںمکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ سہیل احمداعظمی نے لیڈرآف دی اپوزیشن خیبرپختونخواہ اسمبلی لطف الرحمن کے اس بیان پر انتہائی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاجس میںانہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کامسئلہ پورے ملک کامسئلہ ہے صرف ڈیرہ کانہیں۔سہیل اعظمی نے کہاکہ پنجاب کے کسی علاقے میںچلے جائیںدوسے لیکرچھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہیںلیکن ہماراڈیرہ اسماعیل خان مولانابرادران کی عدم توجہی اورکرپٹ افسران وعملے کی سرپرستی کے باعث بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی زدمیںہے۔جسکے تدارک کیلئے کوئی عملدرآمدنہیںہے۔الٹاجب عوام اورتاجراس زیادتی کیخلاف سراپااحتجاج ہوتے ہیںتوکوئی عوامی نمائندہ بشمول جے یوآئی کاکوئی نمائندہ احتجاج میںحصہ تک نہیںلیتا۔سہیل اعظمی نے کہاکہ گیس کے ترقیاتی کام کی نویدگزشتہ تین سالوںسے ہم سن رہے ہیںلیکن تاحال ڈیرہ کاکام نہیںہوا۔جبتک صاف وشفاف اوربغیرکسی سیاسی پسندوناپسندکے بغیرترقیاتی کام شروع نہیںہوتاگیس کے معاملے میںبھی ہمارے عوامی نمائندے مکمل فیل ثابت ہوئے ہیں۔سہیل اعظمی نے واپڈاکے ارباب اختیارکی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ایس ای بنوںسرکل نے مرکزی انجمن تاجران اورکمشنر کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات میںیہ عندیہ دیاتھاکہ جلدہی سی اوواپڈاکولکھاجائیگا کہ وہ ڈیرہ کے ان فیڈرزپرجہاںریکوری اچھی ہے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کوکم کریں اوراسکے علاوہ تاجروںسے یہ بھی وعدہ کیاگیاتھاکہ ناجائزجرمانوںکاسلسلہ ختم ہوگااورسابقہ جرمانے معاف کئے جائینگے اوراڈے کاٹنے کاسلسلہ بھی بندہوگالیکن افسوس کیساتھ کہناپڑرہاہے کہ تاحال صورتحال جوںکی توںہے۔اگرواپڈانے حزب وعدہ قبلہ درست نہ کیاتوجلدہی مرکزی تاجران اورآل پارٹیزکانفرنس ڈیرہ متذکرہ لائحہ عمل اختیارکریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) جٹہ اڈہ کے قریب ٹریفک حادثہ’بیوی جاںبحق جبکہ شوہرسمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں عنایت اللہ سکنہ ٹھٹھہ سولہن اپنی بیوی فرزانہ بی بی اورتین بچوںکوموٹرسائیکل نمبرBK/8564پر لیکررشتہ داروںکے گھرجارہاتھاکہ جٹہ اڈہ کے قریب ٹریفک حادثہ کاشکارہوگئے۔جسکے باعث بیوی فرزانہ بی بی موقع پرجاںبحق ہوگئی جبکہ شوہرعنایت اللہ اورتین بچے زخمی ہوگئے جن کوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شوہرعنایت اللہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)انسداددہشتگردی عدالت نے بارودی مواد’دستی بم سمیت دیگرموادکی برآمدگی کے تین ملزمان کوشک کافائدہ دیکرکیس سے بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت ڈیرہ نے پشاورسے تعلق رکھنے والے تین ملزمان خواجہ محمدولدغلام حیدر’سخاوت خان ولداطلس اوراسفندیارولداداس خان کوشک کافائدہ دیتے ہوئے کیس سے بری کردیا۔مذکورہ تینوںملزمان کوسی ٹی ڈی پولیس نے 4جنوری2016 ء کوپختہ روڈڈیرہ تامڈی سے گرفتارکیا۔ان ملزمان سے پلاسٹک کے گٹومیںموجودتین کلوبارودی مواد’دودستی بم’پچیس فٹ پرائماکارڈ’تین عددالیکٹرک ڈیٹونیٹربمعہ تاراورایک بیٹری وولٹا برآمدہوئی تھی۔سی ٹی ڈی پولیس نے تینوںملزمان کیخلاف اس وقت مقدمہ درج کرلیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ سٹی کی حدودمیں محلہ حضرت بلال میں منشیات کی خریدوفروخت کاکاروبارکھلے عام شروع’جہازوںکی آمد’پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیںڈیرہ شہرکے محلہ حضرت بلال میںمنشیات فروشوںنے مکمل ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔اس علاقے میںمنشیات کی خریدوفروخت کاکاروبارعروج پرپہنچ چکاہے۔منشیات کااستعمال کرنے والے جہازبھی سارادن اس علاقے میںلینڈکرتے رہتے ہیں۔جس کے باوجودپولیس کی ملی بھگت ہونے کے باعث مجرموںاورڈیلرزباآسانی اپناکاروبارجاری رکھے ہوئے ہیںجبکہ پولیس انکے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کرنے کاارادہ تک نہیںرکھتی۔اہلیان علاقہ نے ڈی آئی جی شیراکبراورڈی پی اویاسرآفریدی سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)لکڑیاںکاٹنے کے تنازعے پر کلاچی میںدوگروپوںمیںکلہاڑی اورڈنڈوںسے تصادم کے دوران دونوںاطراف کے تین افرادزخمی ہوگئے’الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق کلاچی میںلکڑیاںکاٹنے کے تنازعے پر دوگروپوںمیںکلہاڑی اورڈنڈوںسے لڑائی شروع ہوگئی۔اس دوران ایک گروپ کی طرف سے سلیم نوازسکنہ محلہ بہلوال خیل جبکہ دوسرے گروپ کی طرف سے گل امام اوراسرارسکنائے ہارون آبادکلاچی زخمی ہوگئے۔تھانہ کلاچی میںدونوںگروپوںنے الگ الگ رپورٹ میںمجموعی طورپرایک دوسرے کے تین افرادکیخلاف دعویداری عائدکردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سیدتوقیرزیدی)سرائیکی قوم کسی سے بھیک نہیںاپنا حق مانگتی ہے۔ٹانک’ڈیرہ اسماعیل خان سمیت 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان قائم نہ کیا گیا تو وفاق کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ، سرائیکستان وسیب پارٹی کے سربراہ ملک خضر حیات ڈیال ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون ، ضلعی نائب ناظم اسماعیل بلوچ، تحصیل ممبر خالد حمید خان ، معروف سرائیکی سکالر آفتاب اعوان ، سرائیکستان موومنٹ کے رہنما طفیل خان علیزئی اور دوسرے طالب علم رہنماؤں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حقنوازپارک میں منعقد کئے گئے گرینڈ سرائیکی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔کنونشن کا اہتمام سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے کیا گیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ظہور دھریجہ نے کہا کہ انگریزوں کی کھینچی گئی صوبائی لکیروں کو تسلیم نہیں کرتے ۔ ہماری اپنی دھرتی ، اپنا خطہ اور اپنی زبان ہے۔ ہم ہزاروں سال پرانی تہذیب کے وارث ہیں ۔ صوبہ سرائیکستان کا قیام سرائیکی وسیب کے کروڑوں لوگوں کے ساتھ ساتھ وفاق پاکستان کی ضرورت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 62 فیصد آبادی کا ایک صوبہ اور 38 فیصد آبادی کے تین صوبے وفاق پاکستان کے لئے بد ترین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میںعظیم سرائیکی قوم کو غلام رکھنا بد ترین حماقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق لاکھوں افغانیوں کے ناجائز شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں ، جنہیں فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ٹانک دیرہ اسماعیل خان سمیت پورے سرائیکی وسیب میں بیورو کریسی مقامی تعینات کی جائے ۔ ملک خضر حیات ڈیال نے کہا کہ آج کا تاریخی سرائیکی کنونشن اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری سرائیکی قوم اپنے حقوق کیلئے جاگ چکی ہے۔اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کے سرائیکی رہنما سوجھل خان نیازی ،ارسلان، امیر حمزہ ، ملک ثناء اللہ جھمٹ ، عبدالغفور دمانی ، ملک ایاز کھوکھر، اسلم کیلے والا ، ساجد دمانی ، قیصر دیروی ، اسد ملک ، ضمیر ڈار، میاں حسیب گورایا، عبدالقیوم کھیتران، رمضان ہیبت، ملک اکرم ، ملک رفیع، عقیل خان بلوچ، سیف اللہ بلوچ، ضیا الدین خان ، آصف لکھیسر، نوید احمد لاشاری، یوسف بلوچ، ساغر کاظمی ، آفتاب اعوان ، افنان بلوچ، ملک جیلانی ترہیلی، وقاص قیصرانی ، رشید نواز، اسحاق خان ، توصیف بلوچ، بلال احمد اور دوسروں طلبا رہنماؤں نے خطاب کیا ۔ نظامت کے فرائض آفتاب اعوان نے سر انجام دیئے جبکہ سرائیکی گلوکاروں امجد نواز کارلو، ارسلان چندو، عامر بلوچ، جاوید شانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ آخر میں ایک قرارداد کے ذریعے ادارہ جھوک کا شکریہ ادا کیا گیا کہ سرائیکی اجرک نمائش اور سرائیکی کتابوں کے سٹال لگائے اور بھرپور تعاون کیا اور عظیم الشان سٹالوں کو کامیاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)شمسی پلیٹوںکی چوری کے واقعہ کے بعد سراغ رساں کتوںکے استعمال کے بعد مخالفین کے گھر پر حملہ کے واقعہ میں گھر کے چھپرکوآگ لگانے کے بعدایک خاتون سمیت چارافرادکوپتھروں کے وارسے زخمی کردیا گیا’متاثرہ زخمی افرادکے لواحقین کازخمیوںکے ہمراہ پہاڑپوراڈہ پرٹائرجلاکرپہاڑپورپولیس اورحملہ آوروںکیخلاف احتجاج’پہاڑپورپولیس نے زخمی افراد کی رپورٹ پر حملہ آوروںکے تیرہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیںمرادآبادبگوانی شمالی میںزرداجان وزیرکے گھر شمسی پلیٹوںکی چوری کی واردات کے بعد زرداجان وزیرنے سراغ رساں کتوں کے ذریعے چوروںکوپکڑنے کی کوشش کی ۔کتے بستی نائی والی بگوانی شمالی میںسوہنڑاںخان ڈیال کے گھروںکے قریب پہنچے جس پر زرداجان وزیر سمیت تیرہ افراد نے سوہنڑاںخان ڈیال کے گھرکے چھپرکوآگ لگادی اورگھرپرپتھرائوکیاجس سے سوہنڑاںخان ڈیال’عبدالطیف ولدغلام رسول’طارق ولدہاشم اورثمینہ بی بی زوجہ ہاشم زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعدحملہ آورموقع سے فرارہوگئے۔جس کے بعدمتاثرہ افراد کے ورثاء نے زخمیوںکوپہاڑپوراڈہ پررکھ کرٹائروںکوآگ لگاکراحتجاج کیااورپولیس کیخلاف نعرے بازی کی۔انکاموقف تھا کہ پولیس نے بروقت اطلاع پر کارروائی نہیںکی جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونماہواہے۔بعدازاںڈی ایس پی پہاڑپورکی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر متاثرین منتشرہوگئے۔پہاڑپورپولیس نے زخمی سوہنڑاںخان ڈیال کی رپورٹ پر زرداجان وزیرسمیت تیرہ افرادکیخلاف 452-436-337A(I)-148-149PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے جہاں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں وہاں بلدیاتی اداروں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں ،نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں صوبائی حکومت نے نہ صرف عوامی نمائندوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا ہے بلکہ قانون سازی کے ذریعے عوام کی مشکلات کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار تحصیل ناظم عمر امین خان گنڈہ پور نے یو ایس ایڈ سمال ایمبیسڈر فنڈ پروگرام کے تعاون سے ایچ ڈی او کے زیرانتظام این جی اوز کی دوروزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ سی ایس اوز کی اختتامی تقریب کے مہان خصوصی نائب تحصیل ناظم ماما محمد ریحان تھے۔تربیتی ورکشاپس میں شرکاء کو حصول حق خدمات، سرکاری معلومات کے حق کا قانون ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور ایڈووکیسی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا جبکہ دو لازمی خدمات؛ پیدائش رجسٹریشن اور فرد کے حصول کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ ایچ ڈی او تحصیل ڈیرہ اور پہاڑپور کے چھ منتخب کردہ وارڈوں میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایک پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ جسمیں نئے لاگو کئے گئے حصول حق خدمات اور معلومات کے حق کے قوانین کی روشنی میں عوام کو دو لازمی خدمات؛ فرد کا اجراء اور پیدائش سرٹیفکیٹ معین کردہ دنوں میں فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میںمتعلقہ علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز اور سی ایس اوز کے نمائندوں کی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ایچ ڈی او اور یو ایس ایڈ سمال ایمبیسڈر فنڈ پروگرام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)دریائے سندھ میں مچھلی کاشکار کرنے والا پچیس سالہ شکاری پانی میں ڈوب کر جاںبحق۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل میرن کے ممبرضلع کونسل حاجی جمعہ خان بلوچ کاپچیس سالہ بھتیجانعمت اللہ ولدخادم حسین سکنہ بھٹیسر دریائے سندھ پر مچھلی کاشکار کھیل رہاتھاکہ پانی میںگرکرڈوب گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کوٹلہ سیدان اورگلی زیارت شیخ یوسف کے مقامات پر ٹریفک کے دومختلف حادثات میںدوخواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدودمیںکوٹلہ سیدان کے قریب موٹرکاراورتیزرفتارٹریکٹرکے تصادم میںموٹرکارپرسواررئیس خان بیٹنی ولدرشیدخان سکنہ حال بستی میکن’اسکی بیٹی نجمہ بی بی اورفرزانہ بی بی زوجہ ابران زخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیاہے۔دوسرے واقعہ میںگلی زیارت شیخ یوسف میںتیزرفتارموٹرسائیکل نے دوسرے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس سے دوسرے موٹرسائیکل پرسوارجاویداورعبدالغفارولدرمضان سکنہ بڈھ زخمی ہوگئے۔جن کوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔تھانہ ڈیرہ ٹائون اورصدرپولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدراورمرکزی انجمن تاجران کے صدرراجہ اخترعلی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرڈیرہ کی جانب سے میرن شوگرملزکوزمینداروںکی رقم کی ادائیگی کیلئے مزید15دنوںکی مہلت دیناانتہائی غیرضروری ہے کیونکہ اسکی انتظامیہ زمینداروںپر ظلم کے پہاڑتوڑتی ہے اورمسلسل جھوٹ بول کر انکااستحصال کرتی رہی ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیںکہ میرن شوگرملزکوفوری طورپرسیل کرکے اسکے تمام اکائونٹ منجمد کردیئے جائیںاورایک عدالتی کمیشن بناکرلوٹ مارکرنے والے تمام افسران کوگرفتارکرکے ڈیرہ جیل میںڈال دیاجائے ۔ڈی سی ڈیرہ کے اس اقدام سے تین دن کے اندر مظلوم زمینداروں کی ادائیگی ہوجائیگی مگرآزمائش شرط ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پوٹہ کے قریب چارافرادنے فائرنگ کرکے دوبھائیوںکوزخمی کردیا’پیسکوپہاڑپورنے وانڈہ دوست علی’بگوانی شمالی’ڈھلہ اورپہاڑپورکے علاقوںمیںغیرقانونی کنکشن پرآٹھ افرادکیخلاف تھانہ پہاڑپورمیںالگ الگ مقدمات درج کرادیئے’صدرپولیس نے چہکان میںیاسرکی شادی کی خوشی میںہوائی فائرنگ کرنے والے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چودھوان کی حدودمیںواقع علاقہ پوٹہ میںخیرشاہ نامی شخص کی اراضی کے قریب رمضان استرانہ’شیرشاہ استرانہ سمیت چارافرادنے کلاشنکوفوںسے نیازمحمداسترانہ ولدشیعون استرانہ سکنہ پوٹہ اوراسکے بھائی سدوجان استرانہ پرفائرنگ کردی۔جس سے دونوںبھائی زخمی ہوگئے۔چودھوان پولیس نے اس واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔تھانہ پہاڑپورکی حدودمیںپیسکوپہاڑپورنے غیرقانونی کنکشن کے سلسلے میںوانڈہ دوست علی’بگوانی شمالی ‘ڈھلہ’پہاڑپور کے علاقوںنصرت ٹائون’معاویہ نگر’محلہ خوجہ والا اور پنیالہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ صارفین کیخلاف تھانہ پہاڑپورمیں462(I)PPCکے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ صدرکی حدودمیں واقع علاقہ چہکان میںیاسرنامی نوجوان کی شادی کی خوشی میںہوائی فائرنگ کرنے پرصدرپولیس نے زبیر ولدعالمگیر’فرمان ولد قادر سکنائے چہکان اورندیم شاہ کیخلاف 4ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔