ڈی آئی خان (جیوڈیسک) گنج کڑی شموزئی میں زیرتعمیر دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گنج کڑی شموزئی میں ایک زیر تعمیر دیوار کے قریب کچھ بچے کھیل رہے تھے کہ دیوار اچانک ان پر آگری جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق بچوں ہونے والے بچوں کی شناخت مہربان، شعیب اور عمر فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 5 سے 7 برس کے درمیان ہیں، زخمی بچوں میں اقصیٰ بی بی، سراج اور اس کے دو بھائی صادق اورخالد شامل ہیں۔