ڈیرہ مرادجمالی (جیوڈیسک) ڈیرہ مرادجمالی میں محرم الحرام کے موقع پر کی جانے والی اسنپ چیکنگ کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 7 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی آئی جی قمرالحسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایت پر محرام الحرام کے دوران قومی شاہراہ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے تمام داخلی اورخارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی ہے
ایس ایچ او صدر علی گوہر لہڑی اور ایس ایچ اوسٹی شمن علی سولنگی نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چیکنگ کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان مورخان عرف مورو، صدورا خان ،حبیب اللہ ،عبدالرزاق ،محمد آصف، نصیر احمد، احمد خان اور شاہنواز کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق یہ ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں ،قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس ان سے مزید تفتیش کررہی ہے، ڈی پی او محمد سلیم لہڑی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے لوگوں کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔