ڈیرہ مرادجمالی بم دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مرادجمالی (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سڑک کے کنارے بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چھتر کے ڈی ایس پی عبدالغفار پولیس موبائل میں چھترسے ڈیرہ مرادجمالی آرہے تھے۔

پیروپل کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ جمالی منتقل کیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے۔