ڈیرہ مراد جمالی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھائیوں سمیت 5 ہلاک

Dera Murad Jamali

Dera Murad Jamali

ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے چھتر میں سڑک پر باررودی سرنگ کے دھماکے سے دو سگے بھائیوں اور ایک ہندو اقلیت سمیت 5 افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک پک اپ ڈیرہ مراد جمالی سے چھتر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں سون واہ کے قریب سڑک پر بچھائی جا نے والی بارودی سرنگ کے اوپر گاڑی گزرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور، اس کا بھائی اور اقلیتی رہنماء سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمی اور ہلاک افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔