اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات سے ناخوش عناصر، مختلف طریقوں سے ان بڑھتے ہوئے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایسے لوگ صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
بیان کے مطابق، توہین آمیز باتوں کو پھیلانے سے دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے متعلق مثبت اور مخلصانہ نقطہ نظر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔