صحرائے سینائی میں کار بم دھماکا، 26 مصری فوجی ہلاک، متعدد زخمی

Blast

Blast

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے جزیرہ نما سینا میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم ازکم 26 فوجی ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا کار بم کا تھا جسکے ذریعے مبینہ طور پر جہادیوں نے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

مصر کے صدرالسیسی نے صورتحال پر غور کیلیے نیشنل ڈیفنس کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونیوالے حملوں میں ایک بڑا حملہ ہے۔ قبل ازیں ایسے بعض حملوں کی ذمے داری انصاربیت المقدس نامی تنظیم قبول کرتی رہی ہے۔

مصرکے سابق صدر مرسی سے اقتدار چھینے جانے کے بعد اور مظاہرین پرالسیسی کے ظالمانہ کریک ڈاؤن کے بعدایسے حملوں میں فوجی اور پولیس اہلکاربڑی تعداد میں ہلاک ہو چکے ہیں۔