صحرائے تھر میں سینکڑوں موروں کی جان لینے کے بعد رانی کھیت کی بیماری نے ضلع بدین کا رخ کر لیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) صحرائے تھر میں سینکڑوں موروں کے کی جان لینے کے بعد رانی کھیت کی بیماری نے ضلع بدین کا رخ کرلیا ایک ماہ کے دوران بدین کے ملاح اور مسان محلہ میں 19زائد موررانی کھیت میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

جبکہ سینکڑوں مور اس مرض میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر جمن قمبرانی.ابو ملاح اور ابراہیم خاصخیلی کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے گھروں میں مور پال رہے ہیں ایک ماہ کے دوران انکے پالتو مور مرنا شروع ہوگئے۔

جس پر انہوں نے کچھ بیمار موروں کو مقامی جانوروں کے ڈاکٹرز کو دکھایا تو ڈاکٹروں نے رانی کھیت بیماری کی تصدیق کی ہے جس کے بعد انہوں نے محکمہ جھنگلی جیوت کو اطلاح دی لیکن اب تک ان خوبصورت پرندوں کی نسل بچانے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور خوبصورت پرندوں موروں کی نسل بچانے کے اقدامات کرکے موروں کی نسل کو بچایا جائے۔