ممبئی (جیوڈیسک) جیل میں بیٹھے بالی ووڈ منا بھائی سنجے دت کی خواہش ہے کہ انکی آنے والی فلم پولیس گیری سو کروڑ روپے سے زائد بزنس کرے۔ فلم کے ڈائریکٹر کے ایس روی کمار نے ایک تقریب میں کہا کہ سنجے دت فلم کی تشہیری مہم کی کامیابی سے خوش ہیں اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فلم باکس آفس پر ہٹ ہو گی۔
انہوں نے سنجے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست اداکار قرار دیا جو خود کو کردار میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ سنجے فلم کی تشہیری مہم میں انکے ساتھ نہیں۔ سنجے کو انیس سو تراسی کے ناجائز اسلحہ کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے اس برس مارچ میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی اور انہوں نے گزشتہ ماہ گرفتاری دی تھی۔