لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن باولنگ کنسلٹنٹ کے لیئے سابق اسپنرز مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے درمیان مقابلہ ہے۔ دونوں درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔ دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کا کہنا ہے۔
کہ امید ہے کہ اشتہار محض رسمی کارروائی ثابت نہیں ہو گا۔ ثقلین مشتاق ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ کام کر کے کوچنگ کا وہ خاصا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے۔
کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کریں اور اسی جذبے کے تحت انہوں نے ہیڈ کوچ اور اسپن باولنگ کنسلٹنٹ کے لیئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ وہ پر امیدہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی صلاحیتیوں سے ضرور فائدہ اٹھائے گا ، سسٹم کے تحت کوچز کا انتخاب ہو گا اور اشتہار محض رسمی کارروائی ثابت نہیں ہوگا۔