قسمت کی چکر پھیر،3ہزار ووٹ لینے والا جیت گیا ،لاکھوں والے ہار گئے

Elections

Elections

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد عام انتخابات کے نتائج دلچسپی سے خالی نہیں، کہیں تو جے یوآئی ف کے محمد جمال الدین تین ہزار 356 ووٹ لے کر کامیاب ہوجاتے ہیں تو کہیں عمر ایوب ، چودھری نثار اور آزاد امیدوار سردار غلام عباس ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ کر بھی ہارجاتے ہیں۔

کم ترین ووٹ لیکرجیتنے والوں میں این اے42 کے محمد جمال الدین کانمبرپہلاہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار نے تین ہزارتین سو56ووٹ حاصل کئے، اس حلقے میں ٹرن آٹ گیارہ فیصدرہا۔خاران وارسک میں مسلم لیگ نون کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ بھی قسمت کے دھنی رہے ، سات ہزارسات سوچودہ ووٹ لیے اورکامیابی اپنے نام کرلی۔

قبائلی حلقے این اے 36 سے آزاد امیدوار بلال رحمان محض 8 ہزار 867 ووٹ حاصل کرکے ایم این اے بن گئے۔اگربات کی جائے، سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیکی توپہلی تین پوزیشنز میں سے دومتحدہ قومی موومنٹ کے پاس ہیں۔ این اے243 ملک بھرمیں سب سیزیادہ ووٹ عبدالوسیم نے لیے، یعنی ایک لاکھ 92 ہزار 678۔

دوسرانمبر محبوب عالم کاہے، انہوں نے این اے 242 سے ایک لاکھ 66 ہزار 746 ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ نواز کے پیر امین حسنات سرگودھا سے ایک لاکھ 56 ہزار 709 ووٹ لیکرتیسری پوزیشن پر ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 124 کامیاب امیدواروں میں 49 نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے۔

اس پارٹی کے عمر ایوب ہری پور سے ایک لاکھ 14 ہزار ووٹ لے کر بھی تحریک انصاف
کے راجہ زمان سے ہار گئے۔ اسی طرح چودھری نثار این اے۔ 53 سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر تحریک انصاف کے غلام سرور سے شکست کھاگئے۔ پیپلز پارٹی میں سب سے زیادہ ووٹ این اے 214 سے پیر غلام مصطفی شاہ نے لئے اورجو ایک لاکھ 35 ہزار 264 بنتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے 8 کامیاب امیدوار ایسے ہیں۔

جنہوں نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے۔پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اپنی پارٹی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالے امیدوارہیں۔ انہوں نے این اے 71 میاں والی سے ایک لاکھ 32 ہزار 283 ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی اے کے 3 امیدواروں راجہ زمان، غلام سرور اور امجد علی نے بھی ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے۔ جیتنے والے 28 آزاد امیدواروں میں سے دو نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے۔

ڈاکٹر افضل خان دھندلہ نے این اے 74 میں ایک لاکھ 16 ہزار 831 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ جمشید دستی بھی ایک لاکھ تین ہزار 93 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار سردارغلام عباس این اے 60 چکوال سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں توکامیاب رہے لیکن کامیابی ان کامقدرنہ بن سکی اورمسلم لیگ ن کے میجرریٹائرڈطاہراقبال نے انہیں شکست سے دوچارکردیا۔