برلن (جیوڈیسک) جرمنی کی ایئر لائن جرمن وِنگز کے گزشتہ ہفتے تباہ ہونے والے مسافر جہاز کا دوسرا بلیک باکس بھی تلاش کر لیا گیا ہے۔ یہ بات اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والے فرانسیسی حکام نے بتائی ہے۔
حکام کو امید ہے کہ اس بلیک باکس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے طیارے کی تباہی کے بارے میں مزید معلومات مل سکیں گی۔
قبل ازیں کاک پِٹ وائس ریکارڈ سے ملنی والی معلومات کے مطابق طیارے کے معاون پائلٹ آندریاز وبِٹس نے جان بوجھ کر اس جہاز کو تباہ کیا تھا۔
دوسری جانب جرمن استغاثہ کی جانب سے آج بتایا گیا کہ لوبِٹس نے انٹرنیٹ پر خودکشی اور ’کاک پِٹ ڈور‘ جیسے الفاظ تلاش کیے تھے۔