کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے کہا ہے کہ قرآن کا اصل مقصد انسان کو زندگی کے ہر معاملے میں اپنے پرودگار کی رضا کے راستہ پر چلانا ہے، رمضان تربیت اور اصلاح کا مہینہ ہے تا کہ انسان سال کے باقی گیارہ ماہ بھی رمضان میں حاصل کی گئی تربیت کے مطابق گزارکر اپنے مالک کی رحمتوں اور مغفرتوں کو حاصل کر سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی علاقہ عثمان بن عفان کے زیر اہتمام عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان وہ انقلاب آفرین مہینہ ہے جس میں چاند نظر آتے ہی سوسائٹی میں تبدیلی رونما ہو جاتی ہے اور تراویح کی نماز شروع ہو جاتی ہیں۔ اس ماہ مبارک میں جہنم کے دروازے بند اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
آج دنیا بھر کے مسلمان اللہ کو ناراض کرکے مشکلات سے دوچار ہیں۔ ہماری بربادی کی بڑی وجہ سامراجی طاقتوں کی غلامی ہے، غلا می کی زنجیروں کوتوڑنے کے لئے ہمیں اسلامی نظام اور اللہ کی حاکمیت کو قائم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ہوگا جب ہمارے اجتماعی معاملات اللہ تعالیٰ اور رسول ۖ کے بتا ئے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔
رمضان المبارک کا پیغام پریشانیوں سے نجات اور اللہ سے تعلق مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا چھوڑ کر ایک طرف بیٹھ جانا تقویٰ نہیں بلکہ دنیا کے اندر رہتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بجانے کا نام ہی تقویٰ ہے جس نے ایمان و احتساب کے ساتھ روزے تراویح سمیت دیگر عبادات کیں وہ کامیاب ہوگیا۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320