تخریبی کارروائیوں کے خدشہ کے باعث سیکیورٹی انتظامات سخت کرنیکی ہدایت

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں تخریبی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے اور اہم شخصیات و حساس تنصیبات کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے کمانڈر ڈیرہ عبدالولی خراسانی جو مشرقی افغانستان میں متحرک ہے۔

نے راولپنڈی اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تخریبی کاروائیوں کیلئے 16 سے 25 سال کے افراد پر مشتمل 40 لوگوں کا گروپ تیار کیا ہے اور سکیورٹی فورسز ، سرکاری تنصیبات ، آئل ریفائنریز کو نشانہ بنانے کا ٹارگٹ سونپا ہے۔

گروپ میں شامل افراد کو کلین شیو رہنے اور شلوار قمیض ، ویسٹ کوٹ کے بجائے پینٹ شرٹ یا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یونیفارم پہننے اور چار کے گروپ میں رہ کر کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح انہیں سختی سے پابند بنایا گیا ہے کہ اپنی پناگاہیں چھوڑنے سے قبل اپنے زیر استعمال فونز سے تمام رابطہ نمبر ختم کر دیئے جائیں۔