ہیٹر سے آتشزدگی، خاتون جاں بحق

Fire

Fire

قصور (جیوڈیسک) پتو کی کہنہ روڈ پر سوئی گیس کے ہیٹر سے آگ لگ جانے کے نتیجہ میں خاتون جل کر جاں بحق اور گھر کا تمام ساما ن جل کر راکھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق محنت کش محمد صادق محنت مزدوری کرنے کیلئے باہر گیا ہوا تھا کہ گھرمیں موجود اس کی والدہ فاطمہ کمرے میں ہیٹر لگا کر بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کی آنکھ لگ گئی

اچانک بستر کو آگ لگ گئی جس نے آناََ فاناََ پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں وہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ چونیاں نے ضابطے کی کارروائی کر لی ہے۔