فیصل آباد (جیوڈیسک) مختلف ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 3 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 200 ر ب لاٹھیانوالہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے سائیکل سوار 22 سالہ اکرم لقمہ اجل بن گیا۔
علاوہ ازیں پیپلز کالونی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دریں اثناء ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا مشتاق ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔