جاسوسی پر پیپلزپارٹی کا امریکہ سے احتجاج ، امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ ارسال

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارٹی کی جاسوسی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے امریکہ سے باضابطہ احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ ارسال کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف کی طرف سے اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں پارٹی کی جاسوسی پر امریکی اداروں کے کردار پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جاسوسی کا معاملہ ناقابل برداشت اور بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف ہے۔ جاسوسی سے سفارتی اقدار کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، مراسلے کے مطابق سیاسی پارٹی کی جاسوسی کرنا اس کی خود مختاری کو ٹھیس پہچانے کے مترداف ہے ، اس طرح کے رویے باہمی اعتماد کو نقصان پہچانے اور شکوک شبہات پیدا ہونے کا سبب ہیں۔