ڈیٹونیٹرز برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شعیب اندرابی پر فرد جرم عائد

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ نے بارودی مواد سے بھرے کھلونا نما جہازوں اور ڈیٹو نیٹرز کی برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شعیب اندرابی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تھانہ ترنول کی حدود سے گرفتار ملزم شعیب اندرابی کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم اس نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے 21 اکتوبر کو استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں۔