قومیں کبھی بھی اغیار کی بھیک سے ترقی نہیں کرتیں جبکہ بار بار باریں لینے والے ہمارے حکمرانوں نے کشکول اٹھا کر پوری قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہا ہے کہ قومیں کبھی بھی اغیار کی بھیک سے ترقی نہیں کرتیں جبکہ بار بار باریں لینے والے ہمارے حکمرانوں نے کشکول اٹھا کر پوری قوم کو بھکاری بنا دیا ہے جبکہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک میں کرپشن نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں اور جب تک عوام کرپٹ اور چور لٹیروں کو ووٹ دیتے رہیں گے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کو فروغ ملتا رہے گا ہر نیا آنے والاحکمران اپنی تجوریاں بھرتارہے گا موجودہ حکمران اور پچھلے دور حکومت کے حکمران ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے اندر تو تبدیلی لا کر دکھائیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے کے لیے بڑے بڑے دعوے کرکے بجلی کا بحران ختم کرنے کا ایجنڈا دے کر مہنگی بجلی اشیائے خوردونوش پر بے جا ٹیکس حکمرانوں کا منشور بن چکا ہے اپنی اپنی جماعتوں میں موجود کرپٹ لوگوں کا احتساب نہ کرکے یہ حکمران کیا تبدیلی لائیں گے۔

اقتدار ان کی منزل اور جھوٹ ان کا منشور ہے حکمرانوں کا ویژن اداروں کو مضبوط کرنا، عوام کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرنا،قائد اوراقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے مگر وفاقی وصوبائی حکمرانوں نے بے جا ٹیکس عائد کرکے عوام کو بحرانوں کا شکار کرنا اپنا منشور بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے ترقی کی وہ کبھی دوسروں سے امداد نہیں لیتی اور ہمارے پاس لاتعداد وسائل ہیں مگرہم انہیں استعمال نہیں کر رہے۔

وفاقی حکومت کوئی ایسی پالیسی نہیں بنا سکی جس سے ان وسائل کو استعمال کیاجائے اپنے وسائل پر انحصار کرنے کے دعوے کرکے قرضوں کی ادائیگی کا بہانہ بناکر دوبارہ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر اپنی قوم کو بجلی سوئی گیس پٹرول اور دیگر اشیا ء کی قیمتوں میںا ضافہ کرکے موجودہ حکمرانوں نے قوم کو کیا عندیہ دیا انہوںنے کہا اگر عوام کو عملی طورپر ریلیف نہ ملا تو پھر موجود ہ حکمرانوں کا حشر بھی سابق حکمرانوں کی طرح ہوگا۔