رحیم یار خان (سٹی رپورٹر) میاں عبدالمجیب ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل رحیم یار خان نے کہا کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی چولستانی عورت کو زمین کے حق ملکیت زمین سے محروم ہیں۔
مالی مشکلات کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں اور چولستان آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی صحت ‘ تعلیم اور دیگر سہولتوں سے محروم ہے اور حکومت کو چاہیے کہ چولستانیوں کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے موثر ٹھوس حکمت عملی اپنائے اور چولستانی عورتوں کو حق ملکیت زمین کو یقینی بنائے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آرگنائزر مسلم لیگ فنکشنل میاں عبدالمجیب ایڈووکیٹ پارٹی میٹنگ میں کررہے تھے اور اس موقع پر پورے ضلع سے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔