ن لیگی ایم این اے کے ترقیاتی کام کرپشن کی نظر

Flawed Brick

Flawed Brick

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے کے ترقیاتی کام کرپشن کی نظر، ناقص اینٹ، ریت کی جگہ گھسو کا بے دریغ استعمال، محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے آنکھیں بند کر لی، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی رورل پی سی سی اینڈ ڈرینج سکیم کھارا وڈانہ و ملحقہ آبادیایوں کے لئے مہیا کی گئی گرانٹ ابتدائی مراحل میں ہی کرپشن کی نظر ہو گئی، بھلو تا کھارا روڈ سے کھارا ٹھبہ کو شروع ہونے والے سولنگ میں بارشی و دو نمبر اینٹ کا بے دریغ استعمال شروع ہو چکا ہے۔

جہاں پر لگے چند مزدور ناقص اینٹ لگانے کے فوری بعد سولنگ پر کیری ، مٹی اور ریٹ ڈال پر اسے ڈھانپ دیا جاتا ہے تا کہ ناقص میٹریل کو چھپایا جا سکے، یہاں سے روزانہ گزرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے، موقع پر نہ تو ٹھیکیدار خود ہوتا ہے اور نہ ہی محکمہ پبلک ہیلتھ کا کوئی نمائندہ ، جبکہ ن لیگی ایم این اے کے آبائی گائوں گرین کوٹ میں بھی نالیاں نالے اور گلیوں کو بناتے وقت ریت کی جگہ گھسو استعمال کیا گیا ہے اور سیمنٹ بھی کم مقدار میں استعمال کیا گیا ہے، کرپشن کی نظر ہونے والے یہ منصوبے اپنی مدت تو کیا پوری کریں گے مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گے ، پھر ٹھیکہ دیا جائے گا پھر کرپشن ہو گی اور یہ سلسلہ سیاسی رہنمائوں اور محکمہ کے تعاون سے جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور فوری نوٹس لیتے ہوئے کسی ایماندار آفیسر سے اس کرپشن کی خود انکوائری کروائیں اور ملوث افراد کو عوام کی عدالت میں بے نقاب کیا جائے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126