یوسی فیض آباد: بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے تحصیل مانجھی پور کا یوسی فیض آباد جوکہ سندھ بلوچستان کے بارڈر پر واقعہ ہے بنیادی سہولیات سے محروم سوشل ورکر راجا ذوالفقار علی اور ارشاد علی جکھرانی اور عبدالناصر جکھرانی نے بتایا کہ یوسی فیض آباد اس ترقیاتی دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے صحت تعلیم آب نوشی کا کوئ نظام نہیں سرکاری اداروں کا کوئ نام نہیں عورتوں کے حقوق کی بات کرنے اجاگر کرنے والے یہ بھول گۓ کہ پورے یوسی میں کوئ گرلس سکول نہیں اور بوائس سکول کی کارکردگی انتہائ غیرتسلی بخش ہے عوام کو پینے کے لیۓ کوئ پانی کا سہولت نہیں ہے۔
صحت کے حوالے سے صرف ایک ہی بیسک ہیلتھ یونٹ ہے بی ایچ یو ملگزار جو کہ نہ ہونے کے برابر ہےڈاکٹرز کی غیر حاضری اور ادویات کی قلت روز کا معمول ہے سکولوں میں بکس کی کمی اور بلڈنگوں کی زبون حالت نے عوام کو مجبور کیا کہ وہ غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو مھنگے سکولس میں نہیں پڑھا سکتے ہیں ہم وزیراعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف وزیراعلی بلوچستان جناب ثنااللہ زہری صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ یوسی فیض آباد کے عوام پر رحم کرکے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔