ڈویلپمنٹ آف نیشن اور ماڈل فلاحی سوسائٹی کا سانحہ پشاور میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Posted on September 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈویلپمنٹ آف نیشن اور ماڈل فلاحی سوسائٹی کوٹ لکھپت کے عہدیداران نے سانحہ پشاور میں بیگناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
ڈویلپمنٹ آف نیشن کے صدر ایس امجد اور ماڈل فلاحی سوسائٹی کوٹ لکھپت کے سیکرٹری میاں عبدالماجد قصوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت سانحہ کے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں انکی ہر ممکنہ امداد کرے۔ نیز سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے بیگناہ شہریوں کے لواحقین کی فوری مالی امداد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے ایسے اندوہناک واقعات پر قابو پانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرے اور ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا پوری طرح تحفظ کیا جائے۔