اسلام آباد(جیوڈیسک)رواں مالی سال 12اپریل تک منصوبہ بندی کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریبا 163 ارب روپے جاری کئے ۔منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری کیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے 82ارب 60کروڑ روپے اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے 74ارب 30کروڑ روپے جاری ہوئے۔
دیگر منصوبوں کے لئے تقریبا 6 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔وفاق کے ترقیاتی بجٹ کے تحت کچھ منصوبے وزارت خزانہ جبکہ بقیہ منصوبہ بندی کمیشن چلاتی ہے۔ رواں مالی سال کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 233 ارب روپے جاری کرنا تھے جسے پورا کرنے کے لیے 70 ارب روپے جاری ہونا ابھی باقی ہیں۔