ترقیاتی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کام رکنے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کام رک جانے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ملیر 15اور ملیر ہالٹ فلا ئی اوور پر ترقیاتی امور رکنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے عوام شدیداذیت میں مبتلا ہیں مذکورہ فلا ئی اوورز پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرکے اسے بروقت تعمیر کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ملیر 15فلائی اوور کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ملیر 15فلائی اوور کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد طلحہ ،XENملیر 15فلائی اوور عشرت ریحان ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل حسن رضا ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی انکروچمنٹ نسیم الغنی ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسرشاہ فیصل زون محمد ارشد نے شرکت کی اجلاس میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ملیر 15فلائی اوور محمد طلحہ نے فلائی اوور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور تعمیراتی کاموں میں حائل رکاوٹو ں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے میں دشواریوں سے آگاہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ فلائی اوور کی تعمیر سے شاہ فیصل اور ملیر کی عوام کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ملیر 15فلائی اوورکی تعمیر کی راہ میں حائل تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کو عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا یا جائے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں سے بھی مدد لی جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ملیر 15فلائی اوور کے افسران کو عوامی سہولت کے حوالے سے ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ملیر ہالٹ اور ملیر 15
فلائی اوورز کی تعمیر کو بروقت مکمل کیا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri