ترقیاتی منصوبے کو معینہ وقت میں مکمل کر نے کے لئے تمام تر توانیاں بروئے کار لائی جائیں۔ ندیم الرحمن

لیہ (ایم آر ملک) ڈی سی اولیہ ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کر وڑ میں 5 کر وڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے کو معینہ وقت میں مکمل کر نے کے لئے تمام تر توانیاں بروئے کار لائی جائیں تا کہ حکومت پنجاب کے دوردراز پسماندہ علا قوں کے شہریوں کو بہتر اور معیا ری طبی سہو لتوں کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنا یا جا سکے۔ یہ با ت انہو ں نے ترقیا تی منصوبے کے معائنہ کے موقع پر کہی۔

ایس ڈی او پروانشل بلڈنگز ملک محمد اقبال ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، ایم ایس محبو ب حسنین قریشی موجو د تھے ۔ڈی سی او لیہ نے زیر تعمیر ایمر جنسی بلا ک اور دو آپریشن تھیٹرز پر کا م کی رفتا ر اور کوالٹی کے معیا ر کو چیک کیا اور کا م کو معینہ وقت میں معیا ری تعمیراتی میٹریل کا استعمال کر تے ہو ئے بر قت مکمل کر نے کی ہدایت کی اس مو قع پر فنڈز کے استعمال کے با رے میں ایس ڈی او نے بریفنگ دی ایم ایس نے بتا یا کہ منصوبے کی تکمیل سے تحصیل کر وڑ کے شہر یو ں کو جد ید ہسپتا ل کی سہو لت اور ایمر جنسی بلا ک کی تعمیرسے بر وقت معیاری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں خصوصی مدد ملے گی ۔ڈی سی او لیہ نے محکمہ بلڈنگ کے حکا م کو ہد ایت کی کہ منصوبے کی ما نیٹر نگ اور بر وقت تکمیل کے لئے خصوصی توانیاں سرف کی جا ئیں۔

 Nadeem-ur-Rahman

Nadeem-ur-Rahman