لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ جلسوں میں نہیں ہوتا۔ عمران خان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں سے خائف ہو کر ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن سب سے بڑے جلسے کرسکتی ہے مگر یہ تعمیر کا وقت ہے جلسوں کا نہیں، اس وقت ملک کو اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجن سے زائد تنظیمیں بڑے بڑے جلسے کرنے کی طاقت رکھتی ہیں مگر انتخابات نہیں جیت سکتیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے اور مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں سے خائف ہو کر عمران خان ملک میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔