ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کی رفتار تیز اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات بہتر بنایا جائے۔ سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا محکمہ صفائی کے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ گلیوں اور محلوں کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں اور اسکولوں ،کالجوں اور مدارس کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے۔

علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی کے نظام میں بہتری کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں سے کہاکہ صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی ماڈل یوسی میںجاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرا اورصحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیحی دی جائے ،عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نا ہماری بنیادی ذمہ داریوں میںشامل ہے انہوںنے کہاکہ علاقائی سطح پر صاف ستھرا ماحول اور روشنی کے کے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون کی ماڈل یوسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز کو عوامی سہولتوں کی فراہمی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور اسے معیاری میٹریل کے ساتھ وقت مقرر پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی