حیدرآباد (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانون دان ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پہلے بھی آئین میں ترمیم کی گئی مگر اس پر عمل نہیں ہوسکا، 21ویں آئینی ترمیم پر عمل کر کے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، فوجی عدالتیں وہاں قائم کی جائیں جہاں دہشت گردی کے سنگین واقعات پیش آتے ہیں
اچھے اور برے طالبان کا تصور ختم نہیں ہوا اور تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو 21 ویں آئینی ترمیم بے معنی ہو جائے گی، ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ گزشتہ 7 سال سے سندھ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں تباہ حال ہیں، سپریم کورٹ نے ضلع سانگھڑ کی تباہ حال سڑکوں اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر ازخود نوٹس لیا تھا
سپریم کورٹ کے حکم پر پیپلزپارٹی کی حکومت اور اس کے کرپٹ افسران عمل نہیں کر رہے، ضلع کے عوام کے لئے صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولیات بھی میسر نہیں، ایاز لطیف پلیجو نے سندھ میں ترقیاتی کام کرانے کا مطالبہ کیا۔