ترقی کے سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، کیلاش ستیارتھی

kailash

kailash

اوسلو (جیوڈیسک) امن کا نوبل انعام وصول کرنے والے بھارتی کیلاش ستیارتھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں دنیا کے کسی حصے میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔

نوبل انعام ملنے پر بھارت اور والدین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جن بچوں کوجبری مشقت سے چھٹکارا دلایا انکے چہرے پر پاکیزہ مسکراہٹ دیکھی، اپنا اعزاز ان لاکھوں کروڑوں بچوں کے نام کرتاہوں جن کا بچپن چھین لیا گیا۔ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ بھارت سے ناروے تک کا سفر امن کا سفر ہے۔

دنیا بھر میں پس ماندہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں، میں ان کروڑں بچوں کی نمائندگی کرتا ہوں جو پس ماندہ ہیں، جن بچوں سے معصومیت چھین لی جاتی ہیں ان کی روح زخمی ہو جاتی ہے، بچے سوال کرتے ہیں کہ کیا دنیا اتنی غریب ہے کہ انھیں ایک کھلونا نہیں دے سکتی، غریب اور محروم بچوں کا سوال ہے کہ ان کا قصور کیا ہے؟۔