ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند ذہن کا ہونا بے حد ضروری ہے صحت مند ذہن کی تعمیر کیلئے ضروری ہے کہ صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر عوام کو انکے گھر کے قریب تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کورنگی ٹائون نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے عوام کو جائز تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری اولین تر جیح ہے کہ ٹائون کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب بنایا جائے اور ٹائون کی خوبصورتی میں اضافے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی ذہنی و جسمانی آسودگی کیلئے مونو منٹ اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی 2½ پر روکری واٹر فال مونو منٹ کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد ،پی آر او محمد عامر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ روکری مونومنٹ واٹر فال کی روزآنہ کی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے امور انجام دیئے جائیں اور پودوں کی حفاظت کی جائے اور جو پودے کسی وجہ سے خراب ہوگئے ہو انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور مونو منٹ کی لائٹس کو روشن کیا جائے تاکہ عوام کو گھر کے قریب سستی اور معیاری تفریح میسر آ سکے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔
آج آپ کورنگی ٹائون کو سرسبز وشاداب چمکتا دمکتا دیکھ رہے ہیں یہ عمدہ سوچ اور خدمت کے جذبے کے تحت ہی ممکن ہوا ہے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خا ن نے مذید کہا کہ صحت مند ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔