فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور انجمن تاجران چناب مارکیٹ مدینہ ٹائون کے صدر ملک اکبر حیات نے پی پی 70میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7برس کے دوران یہاں شروع اور مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے باعث نہ صرف یہاں سے محرومیوں کا خاتمہ اور بنیادی سہولتوں میں اضافہ ہوا۔
بلکہ اسے بجا طور پر پنجاب کا ماڈل صوبائی حلقہ قرار دیا جاسکتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد پر مشتمل اس پسماندہ حلقے میں اب بڑا جنرل ہسپتال لڑکوں اور لڑکیوں کے پوسٹ گریجو ایٹ کالجز ‘ ماڈل پولیس اسٹیشن ‘بہترین سیورج سسٹم ‘کارپٹ روڈز اور واٹر سپلائی کی جدید سہولتیں میسر آنے لگی ہیں۔
ملک اکبر حیات نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے برسوں میں شروع ہونے والے اربوں روپے کے بعد تیسرا خوبصورت و کشادہ شہر بن جائے گا جسکا تمام کریڈٹ رانا ثناء اللہ اور خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کو جاتا ہے۔