لاہور (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی کے مطابق اوس کے باعث ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں۔ بجلی کی مکمل بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی میں کینٹ، صادق آباد، بھابڑا بازار، ڈھوک کھبہ، موہن پورا، آریا محلہ، سید پوری گیٹ، صرافہ بازار جبکہ اسلام آباد میں آئی نائن،آئی ٹین، جی الیون، بارہ کہو اور سید پور میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اوس کے باعث500 اور 220 کے وی کی گدو، دادو ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرنے سے کراچی، بلوچستان، حیدر آباد، اسلام آباد اور پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
کئی علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے اور مکمل بحالی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔